• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

6657 سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا:سیکرٹری خارجہ اسد مجیدتازترین

February 16, 2023

فضا سے لی گئی اس تصویر میں سندھ میں تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پروجیکٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان  کے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم منصوبہ ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک  ملک کی قومی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان اپنے جیو اکنامک اہداف میں سی پیک اورکنیکٹیویٹی سے متعلق دیگر اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی بنیادوں کو وسعت دینے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے وسیع  ترخطے میں فائدہ مند اقتصادی تعلقات استوار ہوئےہیں۔

 اسد مجیدنے کہا کہ پاکستان دلچسپی رکھنے والے ممالک کی جانب سے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

  دنیا بھر کے ممالک کو درپیش دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور وبا جیسے چیلنجز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک خوشحال اور محفوظ دنیا کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔ سیکرٹری خارجہ  نے کہا کہ پاکستان ایک منصفانہ اور جامع عالمی نظام کی حمایت جاری رکھے گا جہاں سب کو ترقی کے برابر مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ باہمی احترام اور خود مختار مساوات کی بنیاد پر پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔