کابل(شِنہوا)کابل یونیورسٹی کے مجموعی طورپر60 طلباء کو "چینی ایمبیسیڈر اسکالرشپ" فراہم کیا گیا ہے۔
وضائف پیش کرنے کی تقریب افغانستان کے دارالحکومت کابل کی کابل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
افغانستان میں چین کے سفیر ژاؤ شِنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انکا ملک تعلیم کے شعبے میں چین- افغانستان تعاون کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی اورثقافتی سطح پر تبادلوں کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
کابل یونیورسٹی کے چانسلر اسامہ عزیز نے کابل یونیورسٹی کے بہترین طلباء کو اسکالرشپس فراہم کرنے پر چین سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے افغان طلباء کو بہترین انداز میں آگے بڑھنے اوراپنی قدرتی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کی ترغیب ملے گی اور یہ اقدام چین-افغانستان تعلیمی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے بتایا کہ اس وقت 1 ہزار سے زائد افغان طلباء چین میں زیر تعلیم ہیں اور تقریباً 200 افغان طلباء کابل یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔