• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

24 غیر ملکی کمپنیاں سری لنکا میں پیٹرولیم کے کاروبار میں دلچسپی رکھتی ہیں،وزیر بجلی وتوانائیتازترین

August 29, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کنچنا وجیسیکرا نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب، امریکہ، چین، بھارت، روس، برطانیہ، ملائیشیا، ناروے، اور فلپائن کی چوبیس کمپنیاں پیٹرولیم کے کاروبار میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 کنچنا وجیسیکرا نے کہا کہ ان کی وزارت نے غیر ملکی فرموں کی طرف سے پیش کردہ دلچسپی کے اظہار (ای او آئیز) کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی ہے، جو چھ ہفتوں کے اندر اس عمل کو حتمی شکل دے گی۔ وجیسیکرا نے کہا کہ پیٹرولیم پیدا کرنے والے ممالک کی کمپنیوں کو سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، تقسیم اور فروخت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ملکیت والی سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) کے تحت 700 گیس اسٹیشن منتخب کمپنیوں کو کام کے لیے دیے جا سکتے ہیں، اور منتخب کمپنیاں تجارتی بنیادوں پر دیگرسی پی سی سہولیات کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

فی الحال، سی پی سی اور لنکا انڈین آئل کارپوریشن کو خوردہ صارفین کو ایندھن تقسیم کرنے کی اجازت ہے۔

وجیسیکرا نے کہا کہ سی پی سی، جس کا 80 فیصد ریٹیل پیٹرولیم مارکیٹ ہے، ڈالر کی کمی کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے سے قاصر ہے۔