• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

235 بھارتی شہریوں کو لے کے دوسری پروازاسرائیل سے نئی دہلی پہنچ گئیتازترین

October 14, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)اسرائیل سے 235 بھارتی شہریوں کو لے کر دوسری پرواز ہفتہ کو نئی دہلی پہنچی۔

بھارت کے جونیئر وزیر خارجہ راج کمار رنجن سنگھ نے بھارتی شہریوں کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے  پہنچنے پرخوش آمدید کہا۔

یہ اقدام جنگ زدہ اسرائیل میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے جمعرات کو شروع کیے گئے "آپریشن اجے" کا حصہ ہے۔

200 سے زیادہ بھارتیوں کو لے کر پہلی پرواز جمعہ کو بھارتی دارالحکومت میں اتری تھی۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیل میں تقریباً 18 ہزار بھارتی مقیم ہیں۔