• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

2100 تک دنیا سے ایک چوتھائی سے زیادہ حیاتیاتی تنوع کا صفایا ہو جائے گا:رپورٹتازترین

December 29, 2022

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ آب و ہوا اور زمین کے استعمال میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں سال 2100 تک دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ حیاتیاتی تنوع کا صفایا ہو جائے گا۔

ہفتہ کو شائع ہونے والی تحقیق میں، جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی اور یورپی کمیشن کی ایک ٹیم نے ایک دوسرے سے منسلک جانداروں کی بقا کو لاحق خطرے کو جاننے  کے لیے ایک نیا ٹول استعمال کیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ  تعداد میں کم رہ جانے والی انواع کا ناپید ہونا ناگزیر ہے اور اس کی وجہ سے2050 تک زمین پر موجود 10 فیصد اور 2100 تک 27 فیصد نباتات اور حیوانات ناپید ہوجائیں گی ،تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ دنیا چھٹی بار بڑے پیمانے پر اپنی حیات کے معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔

دنیا کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے، فلنڈرز یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات کوری بریڈشا اور یورپی کمیشن اور ہیلسنکی یونیورسٹی کے محقق گیووانی اسٹرونا نے معدومیت کی رفتار کا اندازہ لگانے کے لیے ایک ورچوئل ارتھ کا نمونہ استعال کیا۔