• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

2030 تک 50 لاکھ چینی سیاحوں کی سعودی عرب آمد متوقع ہے:عہدیدارتازترین

May 06, 2024

سینٹ  گیلن، سوئٹزرلینڈ (شِنہوا) سعودی وزارت سیاحت کی چیف اسپیشل ایڈوائزر گلوریا گویرانے کہا ہے کہ  سعودی عرب 2030 تک 50 لاکھ چینی سیاحوں کواپنے ملک کی سیاحت کرنے پر راغب کرے گا۔

53ویں سینٹ  گیلن سمپوزیم کے  موقع پر شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے  گویرانےکہا کہ   چین ہمارے لیے  سیاحت کے حوالے سے ایک بہت اہم ملک ہے۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں چینی سیاحوں کی تعداد50 لاکھ ہو،ہمارایہ ہدف ہے اوراس منصوبے کے تحت ہم کئی ایک حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہیں۔

 سینٹ گیلن سمپوزیم  مختلف عمر کے  افراد کے درمیان مکالمے اور تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ "کمی کا مقابلہ کرنا" کے عنوان سے اس سال کےایونٹ کا  2 سے 3 مئی تک انعقاد کیا گیا،جس میں  100 سے زیادہ مقررین، 500 طلباء رضاکار اور 1ہزار200 شرکاء نے شرکت کی۔ 

گویرا نے کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت  ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کو2030 تک  10کروڑ تک لے کر جانا تھا اور ہم نے یہ ہدف سات سال پہلے ہی حاصل کرلیا ہے۔

سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے فروری میں بتایا گیا تھا کہ  2023 میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد10کروڑ62لاکھ رہی ،جو 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد اور 2022 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔