• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

2024 ژونگ گوان کُن فورم کا بیجنگ میں آغاز،دورحاضر کی جدید ٹیکنالوجیز پرتوجہ مرکوزتازترین

April 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)2024ژونگ گوان کُن فورم  کا جمعرات کوبیجنگ میں آ غاز ہوا۔

آئندہ پیر کو اختتام پذیر ہونے والے پانچ روزہ فورم کے دوران مصنوعی ذہانت سے لے کر زندگی کے بارے میں سائنسی تحقیق اور نئےمواد سمیت جدید ترین شعبوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔

 "ایک بہتر دنیا کے لیے اختراع" کے عنوان سے منعقدہ فورم کی اس سال کی سالانہ کانفرنس  اجلاسوں اور ٹیکنالوجی کی تجارت سمیت پانچ بڑے حصوں پر مشتمل ہوگی۔اس میں تقریباً 120 تقریبات منعقد ہونگی جن میں 6 جی، بلاک چینز اور دیگر ترقی کے حامل شعبہ جات میں لاجواب خیالات کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا ۔

اس دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں حاصل ہونے والی سلسلہ وار بڑی کامیابیوں کا بھی اعلان کیا جائےگا۔

جدید ترین شعبوں میں ہونے والے مقابلوں میں 75 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 1سو سے زیادہ اندراج کروائے گئے ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کی تجارت کے حصے کےلئے 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے6 ہزار سے زیادہ منصوبے  راغب کئے گئے ہیں ۔

اس فورم میں ایک سو سے زائد ممالک اور خطوں سے شرکاء شامل ہیں اور نصف سے زیادہ مقررین بیرون ملک سے آئے ہیں جو چین کے کھلے پن اور اختراعی تعاون کے لیے عزم کو اجاگر کریں گے ۔