• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2023 میں روس کی کل سمارٹ فون درآمدات میں چینی آلات کا حصہ 79 فیصد رہاتازترین

February 21, 2024

سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا) روس کی منڈی میں چین کے سمارٹ فونز کی خوردہ فروش میں اضافہ ہوا ہے جس کے بدولت 2023 میں روس کی اس قسم کی مصنوعات کی کل درآمدات کا 79 فیصدچین سے درآمد کیا گیا۔

روسی اخبار ویدوموستی نے روس کے جی ایس گروپ کے جمع کردہ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں روس میں درآمد کیے گئے سمارٹ فونز کا کل حجم 13 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ95 لاکھ ڈیوائسز تک پہنچ گیا۔ 

اعدادوشمار کے مطابق روس کی کل سمارٹ فون درآمدات میں چینی آلات کا حصہ گزشتہ سال 79 فیصد تک پہنچ گیا جو 2022  کی نسبت 4 فیصد اور 2021 کی نسبت 29 فیصد زیادہ ہے۔

2023 میں روس میں درآمد کیے گئے سمارٹ فونز کی سب سے زیادہ تعداد چین کی کمپنی شیاؤمی سے تھی، جس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 30 فیصد تھا۔ دیگر چینی سمارٹ فون برانڈزٹیکنو  اور اِن فینیکس روس کو ترسیل کے لحاظ سے بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔