• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

2023 میں چین کی عدالتوں میں جملہ حقوق کے 5لاکھ40ہزار سے زائد نئے مقدمات درجتازترین

April 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2023 میں ملک میں تمام سطحوں پر عدالتوں میں حقوق املاک دانش (آئی پی)کے 5 لاکھ 40ہزار سے زائد نئے مقدمات کا اندراج ہوا اور اتنی ہی تعداد میں فیصلے سنائے گئے۔

حقوق املاک دانش سے متعلق جاری ہفتہ آ گاہی مہم کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں سپریم پیپلز کورٹ کے نائب صدر تاؤ کائی یوان نے عدالتوں کی جانب سے اہم شعبوں،بنیادی ٹیکنالوجیز اور ابھرتی ہوئی صنعتوں میں حقوق املاک دانش کے عدالتی تحفظ کو مضبوط بنانے سے متعلق تمام سطحوں پر کی گئی پیش رفت کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتوں نے ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے عمل میں غلط حربے استعمال کرنے کے علاوہ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی اور جعل سازی کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا ہے۔ جبکہ حقوق املاک دانش کی نئے اقسام اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں جن میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پراپرٹی کے حقوق شامل ہیں۔

2023 میں، چینی عدالتوں نے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کے 319 مقدمات میں تعزیری ہرجانے کی سزائیں سنائیں،جس کے تحت ہرجانے کی مد میں 1.16 ارب یوآن (تقریباً 16کروڑ 30 لاکھ  امریکی ڈالر) تک  رقوم ادا کی گئیں۔