• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

2022 برکس گیمز کا آن لائن آغاز،روس، بھارت، چین سمیت دیگر ممالک شریکتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)2022 برکس گیمز جمعرات کو شروع ہوگئے، جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹس آن لائن مقابلہ کر رہے ہیں۔ 2022 برکس گیمز میں بریک ڈانسنگ، شطرنج اور ووشو (چینی مارشل آرٹ) کو تمغے کے مقابلوں کے طور پر اور یوگا، ڈریگن اور شیر ڈانس، ڈریگن بوٹ ریسنگ، برازیل جیو جِتسو، اور سامبو کو نمائشی پروگراموں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ شطرنج کا ٹورنامنٹ آن لائن کھیلا جائے گا، پہلا راؤنڈ جمعرات کی شام سے شروع ہوگا، اور اسے ٹورنامنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔ بریک ڈانسنگ اور ووشو کو ججز حریفوں کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کے ذریعے اسکور کریں گے۔

برکس گیمز برکس کھیلوں کے تعاون کا ایک اہم ایونٹ ہے۔ پہلی گیمز 2017 میں چین کے گوانگ ژو میں منعقد ہوئی تھیں۔

عالمی وبا  کو مدنظر رکھتے ہو ئے رواں سال برکس ممالک کی سربراہی کرنے والے  چین نے گیمز کے آن لائن انعقاد کا فیصلہ کیا۔