• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2021ء کے دوران چین کے تھیم پارکس کی آمدنی میں زبردست اضافہتازترین

December 31, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2021ء کے دوران تھیم پارکس کا دورہ کرنیوالے افراد کی تعداد اور کاروباری آمدن میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔

چین میں انسٹیٹویٹ آف تھیم پارک سٹیڈیز  اور 2 یونیورسٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق سروے کیے گئے 70 تھیم پارکس کی کاروباری آمدن گزشتہ سال کی نسبت 40.1 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 13 ارب 26 کروڑ یوآن(تقریباً 1 ارب 91 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پارکس میں سیاحوں کے دورے گزشتہ سال 7 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد زیادہ ہیں۔

جنوری 2021ء سے قبل عوام کیلئے کھولے جانیوالے سروے شدہ پارکس چین کے 24 صوبائی سطح کے خطوں میں واقع ہیں ۔ یہ اس وقت چین کے بڑے اور وسیع و عریض تھیم پارکس کے تقریباً 92.1 فیصد کے برابر ہیں۔

کاروباری آمدن اور دورہ کرنیوالے افراد کی تعداد کے لحاظ سے شنگھائی ڈزنی لینڈ ، ژوہائی میں چھملونگ اوشین کنگڈم  اور بیجنگ کا تفریحی پارک ہیپی ویلی سروے کیے گئے پارکوں میں سرفہرست ہیں۔