• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

2015 سے لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے: یونیسکوتازترین

October 12, 2023

پیرس(شِنہوا) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے کہاہے کہ تعلیم میں صنفی مساوات کو فروغ دینے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور 2015 سے اب تک 5کروڑ مزید لڑکیاں سکول میں داخل ہوئی ہیں۔

 لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ میں یونیسکو نے بتایا کہ 2015 کے مقابلے میں پرائمری اسکولوں میں 2کروڑ25لاکھ ،لوئر سیکنڈری میں1کروڑ46لاکھ اوراپر سیکنڈری تعلیمی نظام میں 1کروڑ30لاکھ لڑکیوں کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 یونیسکو نے کہا کہ لڑکیوں کی جانب سے پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی شرح 86 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد، لوئر سیکنڈری میں 74 فیصد سے بڑھ کر 79 فیصد اور اپر سیکنڈری تعلیم میں 54 فیصد سے 61 فیصد ہو گئی ہے۔اور یہ کہ  2015 کے مقابلے میں 50 لاکھ مزید لڑکیاں ہرسال پرائمری، لوئر سیکنڈری اور اپر سیکنڈری اسکول کی تعلیم مکمل کررہی ہے۔