• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

20 سالوں سے چین اور آسیان دوستی اور مشترکہ ترقی کے راستے پر گامزن ہیں: ترجمان وزارت خارجہتازترین

July 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور آسیان نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران،جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون معاہدے کی روح کے مطابق تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دیا ہے اور دونوں دیرینہ اچھی ہمسائیگی ودوستی اور مشترکہ ترقی وخوشحالی کے صحیح راستے پر گامزن رہے ہیں۔ 13 جولائی کوہونے والے آسیان-چین وزرائے خارجہ اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی اور تعاون معاہدے سے چینی الحاق کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری آسیان-چین مشترکہ بیان کی منظوری دی گئی۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں، ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ 2003 میں چین اور آسیان ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طورپرجنوب مشرقی ایشیا میں امن و تعاون کے معاہدے میں چین کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور وہ ایسا کرنے والا پہلا ملک ہے جس سے چین اور آسیان کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ معاہدے میں سب سے پہلے شامل ہونا چین کی اس سفارتی روایت کے مطابق ہے کہ تمام ممالک، چاہے  بڑے ہوں  یا چھوٹے، سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے، اور یہ  آسیان کی ترقی کے لیے چین کی مضبوط حمایت کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی ہماری دیرینہ پالیسی کے بھی مطابق ہے۔