• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

17 ویں چینی طبی ٹیم 2 ماہ کے دوران بوٹسوانا پہنچے گیتازترین

January 27, 2023

گابورونی (شِنہوا) بوٹسوانا کے ایک عہد یدار نے کہا ہے کہ  17 ویں  چینی طبی ٹیم 2 ماہ کے دوران  بوٹسوانا پہنچے گی۔

بوٹسوانا کی وزارت صحت کے نائب مستقل سیکرٹری شیپو ماچاچا نے بوٹسوانا کے دوسرے سب سے بڑے شہر فرانسس ٹاؤن میں کیوبا کے 60 طبی ماہرین کی ایک اورینٹیشن ورکشاپ میں کہا کہ 40 رکنی چینی طبی ٹیم بوٹسوانا میں 2 سال تک خدمات انجام دے گی۔

ماچاچا نے کہا کہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چین اور کیوبا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بوٹسوانا کے طبی مراکز میں طبی عملہ مناسب تعداد میں موجود ہوں۔

صحت کی نگہداشت عرصہ دراز سے چین- بوٹسوانا تعاون میں اولین ترجیح رہی ہے اور چینی حکومت نہ صرف طبی ٹیمیں بھیجتی ہے بلکہ طبی سامان بھی عطیہ کرتی ہے  جبکہ اس کے علاوہ مقامی افراد کو تربیت کے مواقع بھی فرا ہم کرتی  ہے۔