ایڈیلیڈ، آسٹریلیا(شِنہوا)12ویں ورلڈ پوٹیٹو کانگریس(ڈبلیو پی سی) آسٹریلیا کے شہرایڈیلیڈ میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں آلو کی فصل سے متعلقہ 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1ہزار سے زیادہ سائنسدانوں، محققین اوراس صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چارروزہ کانگریس میں آلو کی تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور خوراک کے نظام، پائیدار زراعت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین سے آلو کی صنعت سے وابستہ 50 سے زائد ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور سرکاری اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ آلو کی عالمی صنعت کے لیے ایونٹ کی حیثیت سے ڈبلیو پی سی کا مقصد آلو کو غذائیت اور صحت کے لحاظ سے ایک زبردست کھانے کے طور پر نمایاں کرنا تھا ۔ کانفرنس بین الاقوامی تعاون اور تبادلوں کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔