• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

10ہزارویں چین-یورپ مال بردار ٹرین جرمنی پہنچ گئیتازترین

September 12, 2022

ہیمبرگ، جرمنی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی شی آن بین الاقوامی بندرگاہ سے سامان سے مکمل طور پر بھری ہوئی رواں سال میں  10ہزارویں چین-یورپ مال بردار ٹرین جرمنی کے شہر ہیمبرگ پہنچ گئی۔

اس موقع پر ہیمبرگ میں یوروگیٹ ٹرین ٹرمینل پر ہونے والی استقبالیہ تقریب میں ہیمبرگ میں چین کی ڈپٹی قونصل جنرل وانگ وی اور پورٹ آف ہیمبرگ مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسل میٹرن نے شرکت کی۔ وانگ نے کہا کہ  یہ ہیمبرگ، جرمنی اور یورپ کے ساتھ چین کے تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے رابطے  نے اخراجات کو کم کرنے اور کارکردگی بڑھانے میں غیرملکی تجارت میں بہت مدد کی ہے اوراس کے روٹ پر آنے والے علاقوں  میں اقتصادی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔

پولینڈ کے شہر ملساذویچز میں عملے کا ایک رکن کارگو کنٹینر ٹرین میں لوڈ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

پولینڈ کے شہر ملساذویچز میں عملے کا ایک رکن کارگو کنٹینر ٹرین میں لوڈ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

اس موقع پر میٹرن نے شِنہوا کو بتایا کہ چین ہیمبرگ کا بہت اہم شراکت دار ہے اور چین-یورپ مال بردار ٹرین سپلائی چین سیکورٹی  کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اس مشکل وقت کے دوران اورانتہائی مصروف  سمندری راستوں کی وجہ سے، چین-یورپ مال بردار ٹرین اب بھی مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے اور یہ کہ ہم چین سے مزید ٹرینوں کا خیرمقدم کرنے کے خواہاں ہیں۔