• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یمنی حوثیوں کا امریکہ کے مال بردار عسکری بحری جہاز پر میزائل حملے کا دعویٰتازترین

January 23, 2024

صنعا (شِنہوا) یمن کے حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی فوجی مال بردار بحری جہاز  اوشن جاز پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں اس نے سمندر میں نصب میزائل استعمال کئے ہیں۔

حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی پر نشر ایک بیان میں فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ امریکی اور برطانوی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی ضروری ہے اور کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق حوثیوں نے اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ اسرائیل آنے جانے والے بحری جہازوں کی ناکہ بندی جاری رکھیں گے اور غزہ میں جنگ بندی اور محاصرہ ختم ہونے تک انہیں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے نہیں دیں گے۔

سریع نے کہا کہ یمن (حوثی) اپنے دفاع اور فلسطین کی حمایت میں تمام دفاعی اور جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے حوثیوں کے خلاف کسی بھی امریکی یا برطانوی جارحیت کا بدلہ لینے کا عہد بھی کیا۔

یمن، صنعا میں امریکی قیادت میں یمن پر حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

امریکی افواج نے اس حملے کی بابت کچھ نہیں بتایا کہ اور نہ ہی برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کو بحری جہازراں اداروں کی جانب سے کوئی اطلاع ملی ہے۔

امریکی قیادت میں اتحاد اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں 9 جنوری کے بعد سے تقریباً 2 ہفتے میں حوثی فورسز کی جانب سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں نشانہ بننے والا یہ چوتھا امریکی بحری جہاز ہے۔