رم اللہ (شِنہوا)فلسطین کے 100 سے زائد ایتھلیٹس رواں ماہ چین میں ہونے والے ہانگژو ایشین گیمزکے لیےتیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کے دوران تمغے جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا جاسکے۔ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے صوبے ژی جیانگ میں ہونے والے19ویں ایشین گیمز میں پورے ایشیا سے 12ہزار سے زائدایتھلیٹس شرکت کریںگے۔
ایشین گیمز کے لیے چینی دستے کے سربراہ نادرجیوسی نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کے پاس کھیل کے مقابلوں کی میزبانی کا بہت اچھا تجربہ اوراعلیٰ صلاحیت موجود ہے اور یہ چیز ہم اپنی ٹیموں کے ذریعے دیکھتے ہیں جو آمد کے پروگرامز، رہائش اور تمام تکنیکی معاملات میں منظم چینی ٹیموں کی تقلید کرتی ہیں۔ پہلی بار چین کےدورہ پر جانے والےنادرجیوسی کے مطابق چین میں اعلیٰ سطح کے انتظامات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیار قائم کرتے ہوئے کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی مسلسل میزبانی کررہا ہے۔