• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا کے وکلاء نے نوآبادیاتی دور کی ناانصافیوں پر برطانیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیاتازترین

August 24, 2022

نیروبی(شِنہوا) کینیا کے وکلاء کی ایک ٹیم نے برطانوی حکومت کے خلاف انسانی حقوق کی یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کیا  ہے جس میں نوآبادیاتی دور میں ہونے والی تاریخی ناانصافیوں کا معاوضہ طلب کیا گیاہے۔دارالحکومت نیروبی میں وکیل جوئیل کیموٹائی بوسیک نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ زمین ہتھیانے، تشدد اور زبردستی بے دخلیوں کے لیے معاوضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ ہماری 2لاکھ ایکڑ زمین پر برطانویوں نے قبضہ کرکے  ہمارے آباؤ اجداد کو بے دخل  کیا تھا، ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف دلانے میں ہماری مدد کرے گی۔

بوسیک کے مطابق کینیا اور برطانیہ کے تین تین وکلا بھی ان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔