• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ-19نے ایشیا میں غربت کے خلاف کوششوں کو دو سال پیچھے دھکیل دیاہے:ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

August 24, 2022

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ کوویڈ-19کی وبا نے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں غربت کے خلاف کوششوں کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے اس خطے میں بہت سے لوگوں کے لیے غربت سے بچنا پہلے سے زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی بدھ کو جاری ایشیا اور بحرالکاہل 2022 کے کلیدی اشاریوں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال خطے کی اقتصادی ترقی سے انتہائی غربت میں کمی متوقع ہے، جویومیہ 1.90 امریکی ڈالر سے کم میں گزر بسرکے برابر ہے رپورٹ کے مطابق یہ سطح اگر وبا نہ پھیلتی تو 2020 میں حاصل کی جاسکتی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا نے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں بنیادی طور پر ملازمتوں میں نمایاں کمی اور سماجی تحفظ تک محدود رسائی سے غربت میں کمی کے ایک طویل رجحان میں خلل پیدا کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ خطے نے پائیدار ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں نمایاں سست روی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ غربت اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور سماجی ترقی کو بہتر بنانے کے اہداف حاصل کرنے میں تاخیر کی گئی جس سے بچنا ناممکن تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحالی کا عمل ایشیا اور بحرالکاہل کی بہت سی معیشتوں کے لیے آسان نہیں ہو سکتا ہے وبا کی وجہ سے خوراک کا عدم تحفظ ،صحت اور تعلیمی سہولیات تک ناکافی رسائی سے آمدنی سے زیادہ غربت کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔