کوپن ہیگن(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سائنس پر مبنی کوویڈ-19 کےحوالے سے داخلے پر پابندیاں لگائیں جو متناسب اور غیر امتیازی ہوں۔
یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوگ نےگزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے خطے کے ان ممالک کے لیے جو اس وقت احتیاطی سفری اقدامات متعارف کر رہے ہیں، ہم ایسے لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سائنس پر مبنی ، متناسب اور غیرامتیازی رویہ اختیار کریں۔
کلوگ نے شِنہوا کو بتایا کہ سائنسی لحاظ سے ہمارے پاس چین سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر اس وقت یورپ کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں ہے، کیونکہ وائرس کی مختلف اقسام جو چین میں گردش کر رہی ہیں وہ یورپ میں بھی اس وقت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یورپی سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی سی ڈی سی) کے موجودہ نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہیں کہ چین میں وبا میں جاری اضافے سے اس وقت ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں کوویڈ-19 وبا کی صورتحال پر کوئی خاص اثر پڑنے کی توقع نہیں ہے۔
فائل فوٹو:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ ایتھنز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)