بلغراد (شِنہوا) سربیا پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک وفد نے سربیا کا دورہ کیا۔
چینی وفد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ین لی کی قیادت میں ایس این ایس کے صدر اور سربیا کے وزیراعظم میلوس ویسیوک اور سربیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر اینا برنابک سے ملاقاتیں کی۔
ملاقاتوں کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ بیجنگ بلدیاتی کمیٹی کے سیکرٹری ین نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ سربیا تعلقات عالمی تبدیلیوں کی آزمائش پر پورے اترے اور غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ین نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ ایک بار پھر سربیا کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ سربیا برادری کے قیام سے متعلق ایک مشترکہ بیان پر دستخط کئے جس سے دوطرفہ تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب شروع ہوا۔
اس موقع پر سربیا کی جانب سے کہا گیا کہ سربیا۔ چین آہنی دوستی میں پیشرفت کو سربیا بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، فریقین میں تبادلے مضبوط بنانے اور حکمرانی کے تجربے اور مقامی تعاون میں تبادلے وسیع کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
سربیا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ، چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے درمیان تعاون میں فعال طریقے سے حصہ دار بننے کو تیار ہے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید عملی نتائج کے لئے کوشش کر رہا ہے تاکہ دونوں عوام کو مزید فوائد فراہم کرسکے۔
ین نے دورے میں بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز اور معاصر فنون عجائب گھر کا دورہ کیا ، اور بلغراد میں ٹیکنیکس اور ٹیکنیکل کامیابیوں کے 66 ویں عالمی میلے میں شرکت کی۔ انہوں نے سربیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر نووی ساد میں جامعات اور طلباء کے لئے چین ۔ سربیا فنون نمائش بھی دیکھی جس کی میزبانی بیجنگ یونین یونیورسٹی اور اس کے سربیا کے شراکت داروں نے مشترکہ طور پر کی تھی۔