• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا ، سال نو کی تعطیلات میں 84 ہزار گاڑیوں نے چینی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ ایکسپریس وے پر سفر کیاتازترین

January 02, 2024

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں ہفتہ سے پیر تک سال نو کی تعطیلات کے دوران چین کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے پر تقریباً 83 ہزار 900 گاڑیوں نے سفر کیا۔

کمبوڈیا کی وزارت پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آف ٹیکنالوجی اینڈ پبلک ریلیشنز ہینگ سوتھ یوتھ نے بتاکہ ایکسپریس وے سے ہفتہ کو 21 ہزار 900 ،اتوار کو 28 ہزار 900 اور پیر کو 33 ہزار 100 گاڑیاں گزریں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایاکہ تعطیلات کے دوران ایکسپریس وے پر بڑی تعداد میں گاڑیوں نے سفر کیا  جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایکسپریس وے معیشت، سیاحت اور تجارت کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔ ایکسپریس وے کی بدولت سیہانوک ویل سیاحوں کا مرکز بن گیا ہے۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے اس کی تعمیر پر 2 ارب  ڈالر کی سرمایہ کاری کی  اور 187 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے دارالحکومت نوم پنہ کو گہرے پانی کے بین الاقوامی بندرگاہی شہر سیہانوک ویل سے جوڑتی ہے۔

یہ ایکسپریس وے نومبر 2022 میں باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھولی گئی تھی۔

نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے کا انتظام سنبھالنے والے کمبوڈیا کے ادارے پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تجارتی آپریشن کے پہلے برس تقریباً 52 لاکھ گاڑیوں نے اس ایکسپریس وے سے سفر کیا تھا۔