اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) اور یوگنڈا کے درمیان ایک سرحدی قصبے میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فائرنگ اور دو باشندوں کی ہلاکت کے بعد غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔شمال مشرقی ڈی آر سی کے شمالی کیوو صوبے کے کاسنڈی میں، ڈی آر سی میں اقوام متحدہ کی تنظیم استحکام مشن (ایم او این یو ایس سی او) کے فوجی اہلکاروں نے اتوار کو رہائشیوں پر فائرنگ کی۔کانگو کی حکومت نے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ دو اموات کے علاوہ، مہلک واقعے میں 15 دیگرافراد زخمی ہوئے ہیں۔ گوتیریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا، سیکرٹری جنرل اس واقعے میں جانی نقصان اور شدید زخمی ہونے پر مایوس اور افسردہ ہیں۔ گوتیریس نے متاثرین کے خاندانوں، کانگو کے عوام اور کانگو کی حکومت سے اپنی گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل نے ان واقعات کے لیے احتساب کی ضرورت پر زور دیا۔