• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈی پی آرکے سربراہ کی بحریہ کو جنگی صلاحیت بڑھانے سمیت جنگی تیاریوں کی ہدایتتازترین

August 29, 2023

سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آرکے) کے سرکردہ رہنما کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی (کےپی اے ) بحریہ کو اپنی جنگی صلاحیت کو تیزی سے بڑھانےاورجنگی تیاریوں کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ میں کہا کہ کم نے یہ ہدایات ملک کے یوم بحریہ سے ایک دن قبل اتوار کو کےپی اے نیوی کمانڈ کے مبارکبادی دورے کے دوران دی جس کا مقصد ملک کی بحریہ کے مورال کو بلند کرنا تھا۔