• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈانیسک شہر کی مارکیٹ پر یوکرین کی گولہ باری سے کم از کم 27 افراد ہلاکتازترین

January 22, 2024

ماسکو(شِنہوا) یوکرینی افواج نے ڈانیسک کے مغرب میں ایک بازار کو  توپ خانے سے نشانہ بنایا جس میں کم سےکم 27 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ 

روس کی ٹاس نیوز ایجنسی نے پیر کو مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جب یوکرین کی طرف سے 152 ملی میٹر کیلیبر اور 155 ملی میٹر کیلیبر کے گولوں کے ذریعے جب بازار کو نشانہ بنایا گیا تو وہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

روس کی وزارت صحت نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 18 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ بہت سے زخمیوں کو شدید چوٹیں آئیں جن میں  اہم اعضاء میں زخم اور اعضاء کا ضائع ہونا شامل ہیں۔

اقوام متحدہ میں روسی مشن نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ روسی وزارت خارجہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی تقریبات میں بھی اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی موجود ہوں گے۔