شین یانگ(شِنہوا)چین-یورپ مال بردار ٹرین فوٹو وولٹک (پی وی)مصنوعات کے 50 کنٹینرز لے کر ملک کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے دارالحکومت شین یانگ سے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے لیے ایک ٹرین اسٹیشن سے روانہ ہوگئی۔ یہ پی وی مصنوعات لیاننگ کے جن ژو شہر میں ایک کمپنی نے تیار کی ہیں۔ ٹرین کا کل سفر 10ہزار517 کلومیٹر ہے۔ توقع ہے کہ یہ 21 سے 25 دنوں میں ڈوئسبرگ پہنچ جائے گی۔ مال بردار ٹرین بیرون ملک منڈیوں کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے میں کمپنی کی مدد کرے گی۔ 29 جولائی تک، لیاؤننگ صوبے سے شروع کی گئی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے رواں سال کل 199 دورے کیے، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 20.6 فیصد زیادہ ہے۔