بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بیجنگ میں دورے پر آئی امریکہ کی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی۔منگل کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر بھی واضح، عملی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔چینی نائب وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے سیکشن 301 ٹیرف، ایکسپورٹ کنٹرول اور دو طرفہ سرمایہ کاری پابندیوں جیسے اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔