چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی نے ملک کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے میں صنعتی اورجدت پرمبنی ترقی کوفروغ دینے کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے رکن لیونے ان خیالات کا اظہار"سلک روڈ ماہرین تعلیم کے فورم: جدت واعلی معیار کی ترقی کا فروغ" میں اپنے ایک تحریری بیان میں کیا، جو پیر کوسنکیانگ کے شہر ارمچی میں شروع ہوا۔
لیو نے کہا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے بنیادی علاقے کی حیثیت سے ملک کے بڑے شہروں سے دور واقع سنکیانگ اب معاشی کھلے پن کا مرکز بن رہا ہے جہاں پر اعلی معیار کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک مواقع کا دور شروع ہورہا ہے۔لیو نے کہا کہ سنکیانگ میں مزید ہنر اور ذہانت پر مبنی وسائل کو متعارف کرانے اور علاقے کی اعلی معیاری ترقی کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سنکیانگ قومی حکمت عملی کے فروغ میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔