بڈاپسٹ(شِنہوا) چین کے نئے قمری سال کی خوشی میں ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی موسیقی ، خطاطی اور لوک رسم و رواج پیش کیے گئے۔ بڈاپسٹ میں چائنہ کلچرل سنٹر کی جانب سے تقریب کا انعقاد بڈاپسٹ کے ایلی شاپنگ سنٹر میں کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے کاغذ سے آرائشی چیزیں بنانے اور گرہیں لگانے کی چینی روایات سمیت کچھ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نئے چینی سال کے تہوار کی روایات سے آگاہی حاصل کی۔
فنکاروں نے روایتی چینی شیر رقص اور "جیسمین فلاور" جیسے لوک گیت بھی پیش کیے اور مقامی سامعین کو روایتی چینی ثقافت کی جھلک پیش کی۔
اس ہفتے کے شروع میں، ہنگری کے ڈاک ٹکٹ میوزیم نے 2023 کے نئے چینی سال، خرگوش کے سال کے موقع پر خرگوش کی تھیم پر مبنی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔