بیجنگ (شِںہوا) چین کے مقامی ر یاستی کاروباری اداروں (ایس او ایز) کے اثاثوں میں 2022 کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن نے ایک اجلاس میں کہا کہ نومبر 2022 کے اختتام تک مقامی ر یاستی کاروباری اداروں کے مجموعی اثاثے 2055 کھرب یوآن تک پہنچ گئے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 10.1 فیصد زائد ہے۔
مقامی ریاستی کاروباری اداروں کی مجموعی کاروباری آمدن میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ، جو 2022 کے ابتدائی 11 ماہ میں 337 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چین نے اصلاحات سے ریاستی کاروباری اداروں کی مسابقت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے 2020 میں 3 سالہ مہم شروع کی تھی ، جو 2022 میں اپنے اہداف کے حصول پر ختم ہوئی۔