• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو پہنچیں گے: بلاول بھٹو زرداریتازترین

January 21, 2023

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری شعبوں میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کی بدولت دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے دوران شِنہوا  کو دیےگئے ایک خصوصی  انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ 71 سالوں میں آنے والے دونوں ممالک کے رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو پروان چڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں اور قومی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ان کےمشترکہ خواب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور 2013 میں چین کی طرف سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) جیسے نئے اقدامات کی وجہ سےبھی پاک چین تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

پاکستان ریلوے کے تیکنیکی انجینئرز لاہور ریلوے اسٹیشن پر چین سے درآمد کردہ ٹرین کوچز کا معائنہ اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

پاکستان ریلوے کے تیکنیکی انجینئرز لاہور ریلوے اسٹیشن پر چین سے درآمد کردہ ٹرین کوچز کا معائنہ اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری قائم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے درمیان مضبوط سٹریٹجک اور دفاعی تعاون موجود ہے۔ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جو سی پیک  کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مالیاتی، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں قریبی روابط  ہیں۔بلاول زرداری نے کہا کہ چین پاکستان کے طلباء کے لیے اولین منزل بن گیا ہے اور دونوں جانب کے لوگوں کے درمیان مضبوط روابط ہیں جن کو فنکاروں، ماہرین تعلیم، سائنسی برادری اور میڈیا نے  پروان چڑھایا ہے۔