• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پی وی انڈسٹری میں قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلانتازترین

August 24, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے فوٹو وولٹک (پی وی) انڈسٹری میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تین سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں، پی وی انڈسٹری کی کئی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھاگیا ہے، جس کی وجہ سے منافع کے لیے ذخیرہ اندوزی جیسی غیر قانونی سرگرمیاں سامنے آئیں۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو نگرانی سخت کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔  قیمتوں میں اضافہ، اجارہ داری، اور جعلی اور ناقص مصنوعات کی تیاری اور فروخت جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پرسخت پابندی عائد کی جائے گی۔ گائیڈ لائن میں صنعت کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت مارکیٹ کی طلب کو بہتر طور سے پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔