• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سوڈان کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت ردعمل کا مطالبہتازترین

January 26, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے  بین الاقوامی برادری سے سوڈان کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت ردعمل کا مطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کےقونصلر  لیانگ ہینگ ژو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بحالی اور دارفور میں انصاف کا حصول بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مقاصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبا امن معاہدے پر عمل درآمد اور سوڈانی حکومت کی عدالتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔لیانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو سیاسی غور و فکر کے علاوہ سوڈان کو ٹھوس مدد فراہم کرتے ہوئے  سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت جواب دینا چاہیے کیوں کہ یہ سوڈان کے لئے باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوڈان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی شمولیت پر چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔