• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تنزانیہ کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کااعلانتازترین

October 27, 2023

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ میں چین کی سفیر چھین منگ جیان نے کہا ہے کہ چین جدیدیت کے بہتر مستقبل کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھتے ہوئے تنزانیہ کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے۔

  تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں پریس بریفنگ میں چینی سفیرنے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے نتائج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے گزشتہ دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں ہونے والی پیش رفت خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیشت وتجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں بارے آگاہ کیا۔

تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں چین-تنزانیہ سرمایہ کاری فورم کے حوالے کی گئی نیوز کانفرنس میں دونوں ممالک کے حکام شریک ہیں۔(شِنہوا)

چھین نے دونوں ممالک سے بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو بڑھانے، تجارتی واقتصادی تبادلوں کو بہتر بنانے اور ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور بلیو اکانومی میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔