یاوندی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہےکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) نے دس سالوں کے دوران افریقہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ اور بہت سے ممالک میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کے کیمرون اور وسطی افریقہ کے نمائندے ریمنڈ تاویرز نے شِنہواکے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ منصوبہ شمولیت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک رول ماڈل ہے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے کو برقرار رکھتا ہے،انہوں نے بی آر آئی کو "افریقہ کے لیے صنعت سازی اور ترقی کا ایک بہترین موقع" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ افریقی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے اور صنعتی پالیسیوں اور حکمت عملی کے شعبے میں اپنے تجربے کے ساتھ افریقی ممالک کے لیے چین کی حمایت براعظم کو ترقیاتی اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افریقی ممالک کو اپنے مسائل کے جدید حل تلاش کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خیال انہیں بہت پسند ہے اور یہ ایک ولولہ انگیز چیزہے جو ہم چین سے حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی صنعت سازی،ڈیجیٹلائزیشن،معیار، ماحولیات اور پائیداری سے متعلق پالیسیوں پربحث کر رہے ہیں کیونکہ دنیا تیزی سے گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔