• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کامغربی افریقہ اور ساحل کے علاقے کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہتازترین

January 11, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے مغربی افریقہ اور ساحل کے علاقے  میں امن اور پائیدار ترقی کے لیے مزید مخصوص حمایت اور مدد فراہم کرنے کے لیے کوششوں کامطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ مغربی افریقہ اور ساحل کے علاقے  نے مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھنے، سماجی و اقتصادی ترقی کی بحالی اور پیچیدہ اور سنگین بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت اور توانائی کے وسائل سے مالا مال اس خطے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو خطے کے ممالک کے مشکل چیلنجز اور حقیقی ضروریات کا ادراک حاصل کرتے ہوئے اس بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنی چاہیے اور علاقائی امن اور پائیدار ترقی کے لیے مزید حمایت اور مدد فراہم کرنی چاہیے۔چینی مندوب نے علاقائی تعاون کے لیے مزید بھرپور تعاون پر زور دیا تاکہ ایک اجتماعی سیکورٹی شیلڈ بنائی جا سکے۔