بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے کھلی معیشت کے تازہ ترین منصوبے کے تحت غیرملکی کثیر القومی گروپوں کو ملک میں مالیاتی کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ چین کے بینکنگ اینڈانشورنس ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ مسودہ دستاویز کے مطابق،غیرملکی کثیرالقومی گروپ براہ راست یا چین میں قائم غیرملکی سرمایہ کاری سے کام کرنے والی سرمایہ کارکمپنیوں کے ذریعے مالیاتی کمپنیاں قائم کرسکیں گے۔ مسودے کے مطابق غیرملکی مالی امداد سے چلنے والی مالیاتی کمپنیوں اوران کی ہم منصب چینی کمپنیوں پرمارکیٹ رسائی کی ایک جیسی شرائط لاگو ہوں گی۔عوامی رائے کے لیے پیش کردہ اس مسودہ دستاویزمیں مارکیٹ رسائی کے لوازمات اور کاروباری ضابطے جیسے شعبوں کی شرائط کواپ ڈیٹ کیاگیا ہے۔