• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاامریکہ سے دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کودرست راستے پرلانے کا مطالبہتازترین

January 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیرتجارت نےامریکہ سےدوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو جلد از جلد درست راستے پرلانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے ان خیالات کا اظہارویڈیو لنک کے ذریعے یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن سے ملاقات کے دوران کیا۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے اور یہ کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فائدہ مند اوراس کا عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ وانگ نے کہا کہ امریکی حکومت نے چین-امریکہ تعلقات کو"اسٹریٹجک مسابقت"قرار دیتے ہوئے چین کے خلاف تجارت اور سرمایہ کاری پابندیوں اورمسلسل تحفظ پسندانہ طرز عمل  اختیار کررکھا ہے جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ چین غیرمتزلزل طور پر بیرونی دنیا کے لیے خود کو وسیع پیمانے پرکھولے گا اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھائے گا۔