بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران سال 2022 کے بنیادی سطح کے رول ماڈلز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔
تقریب میں جیتنے والے ایک گروپ اور ایک جوڑے پر مشتمل 8 افراد کو ان کے بے لوث کام کرنے یا ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک ایس ڈبلیو اے ٹی افسر چھن شیاؤچھیانگ بھی شامل تھے جنہوں نے ستمبر 2022 میں سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مسلسل 13 گھنٹے کام کرنے اور ملبے تلے دبے ہوئے تین لوگوں کو بچانے کے بعد چھن کو معلوم ہوا کہ اس کے اپنے والد اور بہن زلزلے میں جان سے چلے گئے ہیں۔ اپنے خاندان کے لئے انتظامات کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد چھن اپنی ریسکیو کی خدمات جاری رکھنے کے لیے واپس چلے گئے ۔
دیگر جیتنے والوں میں ایک معذور شخص شامل ہے جس نے پانی میں گرنے والی ماں اور اس کی بیٹی کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی ۔ اس کے علاوہ ایک جوڑا بھی ہے جس نے تقریباً 30 سال جنگل کے فارم کی حفاظت کے لیے وقف کیے۔ ان کے ساتھ ایک پراسیکیوٹر بھی ہے جس نے اپنا فارغ وقت نوعمر افراد کے لیے رضاکارانہ قانونی خدمات کے لیے وقف کیا۔
اعزاز جیتنے والوں میں بصارت سے محروم ایک دیہی ڈاکٹر بھی شامل تھے جس نےاپنی جسمانی معذوری پر قابو پاتے ہوئے دیہی علاقوں میں بچوں کو علم کی فراہمی کے لیے کوشش کیں ۔
رول ماڈلز کا انتخاب انٹرنیٹ صارفین اور ماہرین نے کیا تھا۔
یہ ایوارڈ پہلی مر تبہ 2010 میں لانچ کیا گیا اور رواں سال یہ اپنی نوعیت کا 13واں ایوارڈ ہے۔