چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز (جی ڈی آئی) کی جانب سے خوراک کیعالمی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تجاویز پیش کرتے ہوئے طویل مدت کے لیے پالیسی کوآرڈینیشن کو فروغ دینے پرزوردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے "مل کر کام کرنے کا وقت: خوراک کیعالمی بحران سے نمٹنے کی ہم آہنگ پالیسی ۔" کے عنوان سے ہونے والی جنرل اسمبلی کی اعلی سطح کی خصوصی تقریب میں جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز کی جانب سے مشترکہ بیان پیش کیا۔چینی مندوب نے کہا کہ ہمیں عالمی غذائی عدم تحفظ کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ممالک اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے درمیان خوراک کی پیداوار، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ، نقل و حمل، خوراک کے نقصان اور فضلے میں کمی، زرعی شعبے میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے اور خوراک میں خود کفالت کو بہتر بنانے کے مربوط اقدامات اور بہتر شراکت داری کے ذریعے خوراک کے بحران سے متاثرہ ممالک کی فوری مدد کرے۔ژانگ نے مزید کہا کہ جی ڈی آئی ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام شراکت داروں پرزور دیتا ہے کہ وہ تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے زرعی خوراک کیعالمی نظام کی شفاف اور پائیداری کی طرف تبدیلی پر بھرپور توجہ دیں۔