• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امداد مہیا کردیتازترین

November 08, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امداد مہیا کی ہے جس کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر صحت و خاندانی بہبود زاہد ملک کو امداد حوالے کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش حقیقی دوست ہیں جو غم و خوشی میں شریک ہیں اور قریبی پڑوسی ہونے کے ناطے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں رواں سال منگل تک ڈینگی کے 2 لاکھ 83 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 1 ہزار 425 اموات ہوئیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر زاہد ملک نے خطاب میں کہا کہ بیماری سے لڑنے میں امداد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یاد دلایا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران بھی چین نے بنگلہ دیش کو  ویکسین فراہم کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دونوں فریقین کے تعاون سے بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال میں برن یونٹ قائم کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے متعلقہ حکام نے چین سے ہنگامی سامان کی جلد آمد اور بروقت فراہمی یقینی بنانے میں قریبی رابطے اور مئو ثر طریقے سے تعاون کیا ہے۔

چینی سفیر یاؤ نے کہا کہ چینی سفارت خانے نے انعام میڈیکل کالج ہسپتال کو ڈینگی کٹس کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔ چین طبی شعبے میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاؤ نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے کے عطیہ کردہ امراض قلب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پائلٹ سائٹ کا باضابطہ آغاز با نگا با ندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔