بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے "ڈی-رسکنگ" کے بارے میں بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کو کم کرنے کی بات کرنے سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 31 مئی کو امریکی وزیر خارجہ نے یو ایس-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کے وزارتی اجلاس کے بعد پریس کو بتایا تھا کہ چین کے حوالے سے امریکہ اور یورپی یونین تصادم، سرد جنگ یا ڈی کپلنگ کے خواہاں نہیں بلکہ خطرے کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بلنکن کے ریمارکس پر کہا کہ ڈی-رسکنگ کا لفظ ایک فیشن بنتا جا رہا ہے۔ خطرے کو ختم کرنے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ خطرات کیا ہیں۔ ماؤ نے کہا کہ چین تمام ممالک کی کمپنیوں کے لیےخود کو زیادہ پیمانے پر کھولنے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چین باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تجارت، سائنس ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔ چین بین الاقوامی مساوات اور انصاف کو مضبوطی سے برقرار اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔