• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق اعلیٰ صوبائی قانون ساز پر رشوت ستانی کی فرد جرم عائدتازترین

January 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی استغاثہ  نے چھنگ ہائی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی جی شیانگ کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔

لی اس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی چھنگ ہائی صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ یہ مقدمہ لی کے کیس کے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر درج کیا گیاتھا، تیانجن میونسپل پیپلز پروکیورٹوریٹ کی سیکنڈ برانچ نے تیانجن کی سیکنڈانٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ لی نے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں "خصوصی طور سے بھاری رقم" اور تحائف قبول کیے۔