بیجنگ (شِنہوا)چین میں دیہی علاقوں، گھرانوں اور زراعت کے شعبے کو دیئے جانے والے قرضوں میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔پیپلزبینک آف چائنہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک ملک کے زراعت بارے واجب الادا قرض کی رقم یوآن اور غیرملکی کرنسی میں 471 کھرب یوآن (تقریبا 69.8 کھرب امریکی ڈالرز) ہوچکے تھے جو گزشتہ برس سے 13.1 فیصد زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں قرضہ بڑھ کر 40.7 کھرب یوآن ہوگیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے 10.5 کھرب یوآن زائد ہے۔جون کے اختتام تک کاشتکاروں پر قرض کے بقایاجات ایک سال قبل سے 11.9 فیصد بڑھ گئے جبکہ زراعت اور دیہی علاقوں (کانٹیز اور اس سے نچلی سطح) کے لئے گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 9.2 فیصد اور 13 فیصد اضافہ ہوا۔