• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 6 لاکھ سے زائد نگران تعینات ہیںتازترین

August 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا)چین نے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر میں "روڈ چیفس" (سڑکوں کے نگران)کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک دیہی علاقوں میں سڑکوں کی دیکھ بھال اور انتظام کے لئے ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ 41 ہزار افراد بطور " روڈ چیفس" کانٹیز، قصبوں اور دیہات میں موجود تھے۔روڈ چیف اسکیم دیہی سڑکوں کے انتظام میں 95.2 فیصد کانٹی سطح کی حکومتوں کے کام کا احاطہ کرتی ہے۔چین نے پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے اسی قسم کا پروگرم " ریورچیفس" بھی متعارف بھی کرایا ہے۔دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص کرسڑکوں کی تعمیر نے دیہی علاقوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطا بق دیہی سڑکوں کی لمبائی 2011 سے 2021 تک 9 لاکھ کلومیٹر سے زائد بڑھ کر 2021 کے اختتام تک 44 لاکھ 66 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی۔