شکاگو(شِنہوا) ایک امریکی اسکالر نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ ممالک شدید کساد بازاری کا شکار ہو سکتے ہیں تاہم چین ہی ایسا ملک ہے جو عالمی ترقی کےایک بڑے انجن کی حیثیت برقرار رکھے گا۔
شکاگو کے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سٹورٹ سکول آف بزنس کے معاشیات کے پروفیسر خیری تورک نے شِنہوا کو بتایا کہ کوویڈ سے نمٹتے ہوئے امریکہ نے معیشت کو متحرک رکھنے کے لیے کرنسی نوٹ چھاپے جس سے مہنگائی کی صورتحال پیدا ہوئی،اسی لیے مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے،اس سے ہو سکتا ہے کہ ہم کساد بازاری کا شکار ہوجائیں۔
تورک کے مطابق یوکرین تنازع اور توانائی کےبحران کی وجہ سے یورپ کے ممالک میں بھی کساد بازاری کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کو مہنگائی کے مسئلے کا سامنا نہیں ،بلکہ وہاں پرمزدورفیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں۔اس لیے وہ مسابقتی لحاظ سے فائدہ میں ہیں۔ اورچینی مارکیٹ کا اگلے دو سالوں میں عالمی ترقی میں روشن مقام ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین کا مقابلہ نہیں کرسکتا،خصوصاً اس وقت جب اس نے اپنی معیشت کو کھول دیا ہے۔
چین کے شمالی تیانجن میں فا- وولکس ویگن فیکٹری میں کارکن اسمبلی لائن میں کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
تورک نے کہا کہ چین کی صنعتی بنیاد یہ ہے کہ اس میں پیداواری لیبر فورس میں انتہائی نظم و ضبط ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ مہارت بہتر ہو رہی ہے۔ چین میں سپلائی چین بہت وسیع ہے، یہ ایک مکمل سپلائی چین ہے۔ اس میں اے ٹو زیڈ تمام قسم کے اجزاء شامل ہیں جو آپ کو کسی اور جگہ نہیں ملیں گے۔