• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں ساؤتھ ایشیا پویلین چین جنوبی ایشیا تعاون کو اجاگر کرتے ہوئےتازترین

August 19, 2023

کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں جاری ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو دنیا بھر کے لوگوں کو جنوبی ایشیائی ممالک کے تنوع اور انفرادیت کو سمجھنے کا مواقع فراہم کرتی ہے۔ ایکسپو میں جنوبی ایشیا پویلین نے لوگوں کی خصوصی توجہ مبذول کرائی ہے۔

جنوبی ایشیاپویلین میں مجموعی طور پر448 بوتھ ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان اور مالدیپ سمیت 8 ممالک شامل ہیں۔

پویلین میں، جنوبی ایشیائی ممالک کی ہر قسم کی مصنوعات موجود ہیں، جن میں مختلف قسم کے دیدہ زیب زیورات اور شاندار ہینڈی کرافٹس غیر ملکی ماحول کی عکاسی کررہی ہیں۔

پاکستان کے قیمتی پتھر سے بنےزیورات، چمڑے اور لکڑی کی دستکاری، نیپال کا خصوصی  سویا بین آئل، پام آئل، اور اسٹیل کی مصنوعات اور سری لنکا کی کالی چائے نمائش میں شرکا کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

جنوبی ایشیا پویلین کو نہ صرف جنوبی ایشیا کی خصوصیات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے مختلف ادارے نمائش میں شریک ہیں، جس سے انہیں کاروبار سے متعلق تبادلہ خیال اور اپنے وسائل میں اضافہ کے مواقع ملےہیں۔

چین - جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی تاجرایک خریدار کو چمڑے کے کوٹ دیکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

پاکستان سے آئے نمائش کنندہ فرقی مہمانوں کو روانی سے چینی زبان میں خوش آمدید کہ رہے ہیں ہے تاکہ وہ اس کے بوتھ پر رکھی شالوں کو دیکھیں تاکہ وہ ہاتھ سے بنی ان شالوں کی خصوصیات سے  متعارف کراسکیں۔ فرقی نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایکسپو رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔ بہت سے چینی صارفین اور میں وی چیٹ پر ہیں اور میں مستقبل میں ایکسپریس ڈیلیوری کے ذریعے ان کو مصنوعات فروخت کر سکتا ہوں۔

اس کے علاوہ فرقی  نے ایکسپو میں چین کے ٹیکسٹائل کے چند تاجروں سے ملاقات کی ہے اور وہ چینی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔

پہلی بار نمائش میں شرکت کے لیے نیپال سے آئے تاجرگولو کا کہنا ہے کہ  چین مواقع سے بھرا ہوا ملک ہے۔ جب میں نیپال میں تھا تو میں نے محسوس کیا کہ زیادہ سے زیادہ چینی صارفین قیمتی پتھروں سے بنی اشیا کے شوقین ہیں، اس لیے میں نے یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اس نمائش کو چین میں اپنے کاروبار کی شروعات، مزید چینی صارفین سے ملنے اور زیادہ لوگوں کو نیپالی دستکاری اور زیورات سے روشناس کرانےکے خواہاں ہیں۔