• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اچھے اورمستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے،چینی وزیر اعظمتازترین

August 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے چین اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے کاروباری تعاون فورم سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔

گزشتہ 30 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو سراہتے ہوئے لی نے کہا کہ ان کامیابیوں سے نہ صرف دونوں ممالک کےعوام کو فائدہ پہنچا بلکہ علاقائی امن اور خوشحالی کو بھی فروغ حاصل ہوا۔لی نے بین الاقوامی اور علاقائی منظرنامے میں پیچیدہ اور گہری تبدیلیوں اور عالمی معیشت کی ترقی کی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کواجاگر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ  اب بھی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی جانب آج بھی رجحان ہیں۔

چینی وزیراعظم  نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی اورباہمی خوشحالی کومحفوظ بنانے کے مقصد کے ساتھ اگلے 30 سالوں میں  جنوبی کوریا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور مساوی سلوک کو برقراررکھتے ہوئے  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھیں اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔