بیجنگ(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ عہدیدار لی شی نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور کمیٹی کے معائنہ کمیشن کے سربراہ ٹران کیم توسے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں انہوں ںے بین الپارٹی تبادلوں کو بڑھانے اور انسداد بدعنوانی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے سکریٹری لی نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور سیاسی تعلقات کو بڑھانے، باہمی اعتماد، روایتی دوستی کو جاری رکھنے،عملی تعاون کو وسیع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ معیار، گہری سطحوں اور وسیع تر شعبوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ لی نے کہا کہ چین اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر ویتنام کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور عالمی امن، انصاف اور شفافیت کے بہتر تحفظ کے لیے تیار ہے۔ لی نے پارٹی گورننس اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں سی پی سی کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سی پی سی سی پی وی کے ساتھ پارٹی تبادلوں کو بڑھانے، سیاسی جماعتوں اور ممالک کے گورننس تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے، نظم و ضبط معائنہ اور نگران محکموں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، انسداد بدعنوانی کے کثیر جہتی میکانزم اور عدالتی و قانون کے نفاذ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔